سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے نادرا کا اہم اعلان

NADRA makes important announcement for Pakistanis residing in Saudi Arabia
نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے خصوصی موبائل رجسٹریشن کی سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔
نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم 19 اور 20 دسمبر بروز جمعہ دمام شہر میں خدمات فراہم کرے گی۔ سہولت صبح 8 بجے سے شام 3 بجے تک دستیاب ہوگی۔
نادرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا اور انہیں اتھارٹی کی خدمات تک آسان رسائی دینا ہے۔
شہری اس موقع پر نئے اسمارٹ نائکوپ کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں یا موجودہ اسمارٹ نائکوپ / نائکوپ کی تجدید کروا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ نائکوپ یا اسمارٹ نائکوپ میں تبدیلی، منسوخی، ڈی یو پی کلیئرنس اور ایف آر سی کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









