گورنر سندھ کا رمضان میں 5 لاکھ افراد کے لیے سحر و افطار اور کروڑوں روپے مالیت کی اشیاء فراہم کرنے کا اعلان

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رمضان المبارک کے موقع پر 5 لاکھ افراد کے لیے سحر و افطار کے انتظامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کامران ٹیسوری نے بتایا کہ رمضان کے دوران مستحق افراد کے لیے کھانے پینے اور ضروریات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ رمضان میں 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیاء فراہم کی جائیں گی جن میں ادویات، لیپ ٹاپس، موٹرسائیکلز، راشن بیگز اور سلائی مشینیں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں کو اعتماد ہے کہ دیا گیا سامان براہِ راست مستحق افراد تک پہنچے گا۔
کامران ٹیسوری نے اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ اقدامات ضرورت مندوں کی مدد اور رمضان کے روحانی پیغام کو عام کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









