پی ٹی آئی کے خلاف سیکیورٹی تھریڈ موجود ہیں، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

پی ٹی آئی کے خلاف سیکیورٹی تھریڈ موجود ہیں، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف سیکیورٹی تھریڈ موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جی ٹی وی کے پروگرام ’’جی فار غریدہ‘‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے پاس پاکستانی شہریت نہیں ہے اور وہ ان کے بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے کبھی فلسطین میں ہونے والے مظالم پر آواز نہیں اٹھائی، اس لیے ان کے بیانات مضحکہ خیز ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں چھ سیلز استعمال کر رہے ہیں جبکہ جیل کے باہر مٹھی بھر لوگ تماشا لگاتے نظر آتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر یہ لوگ اپنا رویہ درست کریں اور جیل سے سیاست نہ کی جائے تو حکومت ملاقات پر غور کر سکتی ہے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق پارٹی کے اندر بھی کچھ لوگ قیادت سے متنفر ہو چکے ہیں۔
کوٹ لکھپت جیل میں مذاکرات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں اس حوالے سے کوئی علم نہیں۔
وزیراعظم کے جادو ٹونے سے متعلق بیان پر وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات محاورۃً کہی گئی تھی۔
انہوں نے تحریک تحفظ پاکستان میں شامل رہنماؤں کو “چلے ہوئے کارتوس” قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس ناکام ہوگی کیونکہ ان میں اتنی سیاسی طاقت نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سیاست اب بند گلی میں داخل ہو چکی ہے اور پارٹی کے خلاف سیکیورٹی تھریٹس موجود ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








