گاڑی مالکان خبردار!!! سخت احکامات جاری

Vehicle owners beware!!! Strict orders issued
سندھ حکومت نے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر شرجیل میمن کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے ان گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے اور مقدمات درج کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کچھ ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں کے فزیکل معائنے سے بچنے کے لیے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس استعمال کر رہے ہیں۔ یہ عمل نہ صرف قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ عوام کی جان و مال کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔ حکومت کسی کو بھی عوامی تحفظ سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کو تین دن کے اندر کارروائی کی تفصیلی رپورٹ پی ٹی اے سیکریٹری کو پیش کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس کا استعمال سنگین جرم ہے اور جو بھی اس میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









