جمعہ، 19-دسمبر،2025
جمعہ 1447/06/28هـ (19-12-2025م)

9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس؛ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو 10،10سال قید کی سزا

19 دسمبر, 2025 15:58

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 12 ملزمان کو رہا جبکہ 8 کو سزا کا حکم دیدیا۔

 عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو 10،10سال قید کی سزا سنادی ہے۔ اس کے علاوہ اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو بھی 10،10سال قید کی سزا سنادی ہے، جبکہ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جی او آر گیٹ توڑنے کے مقدمے سے بری کردیا ہے۔

دوران ٹرائل یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کیے گئے، پراسیکیوشن کی جانب سے 56 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اے ٹی سی جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کا فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ دوران ٹرائل 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا، تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمے کا چالان پیش کر رکھا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔