جمعہ، 19-دسمبر،2025
جمعہ 1447/06/28هـ (19-12-2025م)

صدر مملکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے طارق جہانگیری کو جج کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنیکی منظوری دیدی

19 دسمبر, 2025 09:53

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جج کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایوانِ صدر کے مطابق یہ منظوری وزیرِاعظم کے مشورے پر دی گئی۔ صدرِ پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ تقرری کے وقت وہ درست ایل ایل بی ڈگری کے اہل نہیں تھے۔

عدالت نے واضح کیا تھا کہ ڈگری کی بنیاد پر اہلیت پوری نہ ہونے کے باعث وہ جج کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔ اسی فیصلے کے بعد ان کو عہدہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈگری کیس کا تفصیلی فیصلہ سنایا تھا۔ فیصلے میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جج بننے کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ عدالتی تقرریوں میں شفافیت کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔