ہفتہ، 20-دسمبر،2025
ہفتہ 1447/06/29هـ (20-12-2025م)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

20 دسمبر, 2025 14:01

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور شادی کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔ جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔ شادی کی تقریبات آئندہ ماہ جنوری کے وسط میں منعقد ہوں گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے بتایا کہ شادی سولہ، سترہ اور اٹھارہ جنوری کو طے پائی ہے۔ مریم نواز اپنی بڑی بیٹی اور داماد راحیل منیر کے ساتھ رشتہ لے کر آئیں۔ شیخ روحیل نے کہا کہ جب بیٹے نے بتایا تو یہ خوشی کی بات تھی، اور میاں نواز شریف نے باضابطہ کھانے پر ہمیں مدعو کیا۔ میری اہلیہ نے مریم نواز اور میاں نواز شریف کی مہمان نوازی کو بہت سراہا۔

شیخ روحیل اصغر کے مطابق مہندی کی مشترکہ تقریب جاتی عمرہ میں ادا کی جائے گی جبکہ ولیمہ بھی جاتی عمرہ میں منعقد ہوگا۔ ماہ نور اور شانزے گہری دوست ہیں اور مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور میری پوتی سے دوستانہ تعلق رکھتی ہیں۔ شادی میں صرف قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ تقریب نجی اور پر سکون ہو۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔