چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام ہوگا، وزیر اعظم

چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام ہوگا، وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں انکا کہنا تھاکہ ملکی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگریز ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے برآمد کنندگان کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام ہوگا۔
دورانِ اجلاس وزیر اعظم نے وفاقی وزراء کو صنعتی و تجارتی شہروں میں برآمد کنندگان کے پاس جانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء برآمد کنندگان کے پاس جاکر مسائل سنیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صنعت و دیگر شعبوں کے فروغ کیلئے صوبوں سے روابط بہتر بنائے جائیں، صنعت و تجارت سے منسلک شعبوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










