توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا پہلے ہی ہوجانی چاہیے تھی، طلال چوہدری

Talal Chaudhry says the sentence in the Toshakhana II case should have been announced earlier
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا پہلے ہی ہوجانی چاہیے تھی۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا آئین و قانون کے مطابق ہوئی، توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ انصاف پر مبنی تھا۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف کو اپنے پاس رکھا گیا، بانی پی ٹی آئی کے قول و فعل میں تضاد پایا جاتا ہے، کیس کو سیاسی کہنے سے آپ بے گناہ نہیں ہوسکتے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا پہلے ہی ہوجانی چاہیے تھی، 2 سال سے زائد ہوچکے بانی کے بچوں نے ویزہ اپلائی نہیں کیا، بانی کے بچوں نے ویزہ اپلائی کیا ہے تو ہمیں ٹریکنگ نمبر دیں، آپ کے بچے پاکستان کا کارڈ رکھنا پسند نہیں کرتے، آپ کے بچے پاکستان میں رہنا بھی نہیں چاہتے۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی کے بچے ویزہ کیلئے اپلائی کریں ، فوری دیں گے، لوگ اپنے بزرگوں کیلئے دعا لیکن یہ انتقال کی پیش گوئیاں کرتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










