منگل، 23-دسمبر،2025
منگل 1447/07/03هـ (23-12-2025م)

2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار

22 دسمبر, 2025 13:21

 واشنگٹن ٹائمز کے تازہ آرٹیکل میں 2025 کو پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار دیا گیا ہے۔

آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان کو مرکزی ستون بنایا گیا، اور "انڈیا فرسٹ” دور ختم ہو کر پاکستان کو اہمیت حاصل ہوئی۔

تجزیہ کے مطابق، امریکی پالیسی میں یہ تبدیلی مئی 2025 کی مختصر مگر شدید پاک بھارت جھڑپ اور خفیہ کاؤنٹر ٹیررازم ایکسچینجز کی بنیاد پر آئی، جس سے واشنگٹن کو پاکستان کے سبسٹینٹو تعاون کا واضح اشارہ ملا۔ مارچ میں ٹرمپ نے قومی خطاب میں پاکستان کی غیر متوقع تعریف کی، جس نے امریکی پالیسی کے رخ کو بدل دیا۔

آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی ملٹری کارکردگی، ڈسپلن، اسٹریٹجک فوکس اور ایسِمٹرک کیپیبلٹی نے ٹرمپ کو حیران کر دیا اور پاکستان کو دوبارہ سنجیدہ ریجنل ایکٹر کے طور پر دیکھا جانے لگا۔ اس کے نتیجے میں پاکستان کو جنوبی ایشیا کے ویژن کو اینکر کرنے والا Emerging Asset قرار دیا گیا۔

واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو بھی نمایاں کیا۔ آرٹیکل کے مطابق ان کے ساتھ ٹرمپ کا تعلق "ہاف جوکنگ برومانس” کے طور پر بیان کیا گیا، اور انہیں Disciplined Dark Horse اور Deliberate Mystery جیسے القابات دیے گئے۔

فیلڈ مارشل منیر کو وائٹ ہاؤس میں لنچ میٹنگ اور سینٹ کام ہیڈکوارٹرز میں ریڈ کارپٹ استقبال بھی حاصل ہوا، جسے کسی پاکستانی ملٹری ہیڈ کے لیے پہلی مثال قرار دیا گیا۔

آرٹیکل میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے سیزفائر میں ثالثی کو قدر و شکرگزاری سے قبول کیا، جبکہ بھارت کا سرد ردعمل ٹرمپ کے لیے ناگوار گزرا۔ 2026 کے آغاز پر پاکستان کو ٹرمپ کی گرینڈ اسٹریٹیجی کے قریب دیکھا جا رہا ہے، اور ایران، غزہ اور خطے کے دیگر معاملات میں کلیدی کردار کے لیے پاکستان کو نمایاں قرار دیا گیا۔

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق، India-first کا دور ختم ہو چکا ہے اور نئی امریکی پالیسی کی پائیداری دہلی اور اسلام آباد کے رویے پر منحصر رہے گی۔ مجموعی طور پر، 2025 میں پاک امریکہ تعلقات اور جنوبی ایشیا کے توازن کو پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ری رائٹ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔