ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کی بڑی پریشانی دور ہوگئی

A major concern of driving license holders has been resolved
پنجاب ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے ایک اہم وضاحت جاری کی ہے جس میں الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس کو مکمل طور پر قانونی اور قابلِ قبول قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق اگر کسی شہری کو دورانِ چیکنگ کسی ٹریفک اہلکار کی جانب سے ای لائسنس تسلیم نہ کیے جانے کا مسئلہ پیش آئے تو وہ فوری طور پر شکایت درج کروا سکتا ہے۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ ایسی شکایات پر متعلقہ اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ شکایت درج کروانے کے لیے شہری پنجاب ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1787 پر کال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ نمبر 0318-4642936 پر بھی اپنی شکایت، تفصیلات کے ساتھ، بھیجی جا سکتی ہے تاکہ فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔
محکمے کے مطابق الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس پنجاب ٹریفک پولیس کی ڈیجیٹل سروسز کا حصہ ہے۔ اسے باقاعدہ طور پر قانونی حیثیت حاصل ہے اور تمام ٹریفک اہلکار اس کے پابند ہیں کہ وہ ای لائسنس کو تسلیم کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











