منگل، 23-دسمبر،2025
منگل 1447/07/03هـ (23-12-2025م)

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

22 دسمبر, 2025 12:14

محکمہ موسمیات نے کراچی کے موجودہ اور آنے والے موسم کے بارے میں تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ رات کے اوقات میں درجہ حرارت نسبتاً ٹھنڈا محسوس ہوگا۔ بارش کے کوئی امکانات موجود نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ شمال مشرق سے ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جس سے دن کے وقت موسم خوشگوار رہے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دسمبر کے آخری ہفتے میں کراچی کا موسم خوشگوار اور خشک رہے گا، جبکہ جنوری کے ابتدائی دو ہفتے سرد رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ دس دن کے دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جس سے شہریوں کو سردی اور خشکی دونوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔