منگل، 23-دسمبر،2025
منگل 1447/07/03هـ (23-12-2025م)

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا؛ مسلم لیگ ن نے اہم وکٹ گرا دی

22 دسمبر, 2025 13:19

مسلم لیگ (ن) کو آزاد کشمیر میں بڑی سیاسی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے معروف رہنما سردار میر اکبر نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے آزاد کشمیر کے لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر حلقہ شرقی باغ سے رکن اسمبلی سردار میر اکبر نے باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔

صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ پارٹی میں مختلف حلقوں کے ساتھیوں کو دوبارہ شامل کیا جا رہا ہے۔ کچھ لوگوں نے ماضی میں مختلف وجوہات کی بنا پر پارٹی چھوڑ دی تھی۔ آج سردار میر اکبر کی شمولیت اس کوشش کا اہم حصہ ہے۔ شاہ غلام قادر نے سردار میر اکبر کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور ان کے تجربے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔