ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

سرکاری ملازمین خبردار!!! حکومت کا اہم فیصلہ

24 فروری, 2026 11:00

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے پنشن رولز میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے نئے قواعد کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔

اب رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے لیے نئے معیار متعارف کروائے گئے ہیں۔ اس کے تحت ملازم کو 25 سال کی کوالیفائنگ سروس کے ساتھ ساتھ کم از کم 55 سال عمر کی شرط بھی پوری کرنی ہوگی۔ یعنی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اب "25 سال سروس یا 55 سال عمر، جو بھی بعد میں ہو” کے اصول کے مطابق ہوگی۔

 

 

جبری ریٹائرمنٹ کے کیسز میں بھی نئے قواعد نافذ کیے گئے ہیں۔ اس کے مطابق 20 سال کی کوالیفائنگ سروس مکمل کرنے والے ملازمین کے پنشن معاملات نئے رولز کے مطابق ہونگے۔ علاوہ ازیں، بدعنوانی یا مس کنڈکٹ کے کیسز میں پنشن کی شرائط میں بھی تبدیلی کی گئی ہے تاکہ ناانصافی یا غیر شفافیت کو کم کیا جا سکے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق یہ ترامیم پنشن نظام میں شفافیت، نظم و ضبط اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ نئی ترامیم فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

یہ اقدامات سرکاری ملازمین کے مستقبل کی مالی استحکام اور پنشن نظام کی مضبوطی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔