پاکستانی شاہینوں نے افغانستان کے اندر دشمن کے ٹھکانے مٹی میں ملا دیئے : نیویارک ٹائمز

افغان طالبان کی مسلسل اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان نے "آپریشن غضب للحق” کے تحت افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئربیس کو نشانہ بنا کر دشمن کو مفلوج کر دیا ہے۔
افغان طالبان کی جانب سے سرحد پر کی جانے والی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاکستان نے انتہائی سخت اور فیصلہ کن زمینی و فضائی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
مشہور امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے "آپریشن غضب للحق” میں پاکستان کی بڑی کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے افغانستان کے سب سے اہم بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ایئربیس کا ایک بڑا ایئرکرافٹ ہینگر اور دو بڑے گودام مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ افغان وزارتِ دفاع نے بھی اس فضائی حملے کی تصدیق کی ہے جس نے طالبان انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دراندازی کی کوشش ناکام، 67 افغان طالبان ہلاک
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور فوجی اہداف پر پچاس سے زائد فضائی حملے کیے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ بگرام ایئربیس پر اس کامیاب کارروائی کے ذریعے پاکستان نے کابل حکومت کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی سالمیت کے تحفظ کے لیے افغانستان میں کہیں بھی کارروائی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
اقوامِ متحدہ کی رپورٹس میں بھی یہ بات بارہا کہی جا چکی ہے کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج جیسے دہشت گرد گروہ موجود ہیں جنہیں افغان طالبان کی سرپرستی حاصل ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بار بار کی تنبیہ کے باوجود افغانستان سے دہشت گردی جاری تھی اور وہاں امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا تھا، جس کا اب پاکستان نے منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











