ٹانک میں پولیس اور پاک فوج نے دہشت گردوں کا تنگی چیک پوسٹ پر حملہ پسپا کر دیا

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں نے تنگی چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا، جسے سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے۔
ٹانک کے علاقے تنگی میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن الرٹ سکیورٹی اہلکاروں نے پاک فوج کے ہمراہ بھرپور جوابی کارروائی کر کے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : امریکی قونصل خانے کے باہر ہنگامہ آرائی و قتل پر دہشت گردی کے تین مقدمات درج
پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی کے بعد دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جائے وقوعہ سے پولیس نے مارٹر گولے اور 16 کلو وزنی بارودی مواد برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










