جمعرات، 5-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/16هـ (05-03-2026م)

سکھر بیراج پر مرمتی کام کے دوران عارضی بند ٹوٹ گیا، مشینری کو شدید نقصان

05 مارچ, 2026 12:57

سکھر بیراج کے دروازوں کی تبدیلی کے دوران حادثہ پیش آیا، جہاں گیٹ نمبر 46 اور 47 پر قائم عارضی بند ٹوٹ گیا جس سے مشینری کو نقصان پہنچا ہے۔

سندھ کے تاریخی سکھر بیراج پر دروازوں کی تبدیلی اور مرمتی کام کے دوران گیٹ نمبر 46 اور 47 پر قائم عارضی بند اچانک ٹوٹ گیا۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے کے نتیجے میں وہاں مرمتی کام کے لیے زیر استعمال بھاری مشینری کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کئی آلات پانی کی نذر ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ سندھ کا سکھر بیراج کی بحالی منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

عارضی بند ٹوٹنے سے بیراج کے اس حصے میں پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا، جس سے جاری کام میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔

تاہم اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور وہاں موجود تمام ملازمین اور انجینئرز محفوظ رہے۔

انتظامیہ اب بند کو دوبارہ بحال کرنے اور مشینری کو نکالنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے تاکہ مرمتی کام دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔