جمعہ، 6-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/17هـ (06-03-2026م)

خیبر پختونخوا : پچھلے دو ماہ میں دہشت گردی کے 185 واقعات رپورٹ

06 مارچ, 2026 14:39

خیبر پختونخوا میں رواں برس کے پہلے دو ماہ کے دوران بدامنی کے مجموعی طور پر 185 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی حکومت کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری اور فروری کے مہینوں میں دہشت گردی اور بدامنی کے واقعات میں تیزی دیکھی گئی ہے، جن کی مجموعی تعداد 185 ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں فائرنگ کے ترانوے، آئی ای ڈی بلاسٹ کے بیس، مارٹر گولے پھٹنے کے اکتالیس اور بارودی سرنگوں کے تین دھماکے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دراندازی کی کوشش ناکام، 67 افغان طالبان ہلاک

صوبے کے اضلاع میں سب سے زیادہ ساٹھ واقعات شمالی وزیرستان میں رپورٹ ہوئے، اس کے بعد باجوڑ اور خیبر کے علاقے متاثر رہے۔

ان دو ماہ کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں ایک سو سے زائد پولیس اہلکار، شہری اور لیویز کے جوان جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ حکومت ان اعداد و شمار کی روشنی میں امن و امان کی بحالی کے لیے مزید اقدامات کر رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔