پیر، 9-مارچ،2026
پیر 1447/09/20هـ (09-03-2026م)

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی، شدت پسندوں کے ٹھکانے تباہ

09 مارچ, 2026 15:34

جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے شوال میں کارروائی کے دوران افغان طالبان اور فتنہ الخوارج سے وابستہ عناصر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال سے ملحقہ سرحدی علاقے میں قائم ایک اہم پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب اطلاعات موصول ہوئیں کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج سے وابستہ عناصر اس مقام کو سرگرمیوں کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان کی یقین دہانی تک آپریشن غضب للحق جاری رہے گا : سیکورٹی حکام

کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے انتہائی مؤثر انداز میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں شدت پسند عناصر کو شدید نقصان پہنچا اور وہ اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد مذکورہ پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا تاکہ اسے دوبارہ استعمال نہ کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج سرحدی علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں اور ان کی تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے تاکہ علاقے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی سلامتی کے خلاف کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔