افغان طالبان کی یقین دہانی تک آپریشن غضب للحق جاری رہے گا : سیکورٹی حکام

پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے واضح کر دیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق اس وقت تک جاری رہے گا جب تک سرحد پار سے دہشت گردی کی سہولت کاری مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتی۔
ایک سینئر پاکستانی سیکیورٹی اہلکار نے واضح کیا ہے کہ آپریشن غضب للحق اس وقت تک ختم نہیں کیا جائے گا، جب تک افغان طالبان کی حکومت پاکستان کو دہشت گرد گروہوں کی سہولت کاری ترک کرنے کے حوالے سے کوئی قابلِ تصدیق یقین دہانی فراہم نہیں کرتی۔
پاکستان اس معاملے میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کرے گا اور آپریشن کا تمام تر دورانیہ زمینی حقائق پر منحصر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں سے درجنوں غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیر حراست
سیکیورٹی حکام کے مطابق افغان طالبان کو اب یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے دیں گے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک دہشت گردوں کی ایک سو اسی سے زائد چوکیاں تباہ کی جا چکی ہیں اور تیس سے زائد اہم مقامات کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے، جنہیں دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال کرتے تھے۔
حکام نے واضح کیا کہ پاکستان کا افغان عوام سے کوئی اختلاف نہیں ہے اور یہ کارروائی صرف ان عناصر کے خلاف ہے جو پاکستانی شہریوں اور مساجد پر حملوں میں ملوث ہیں۔
پاکستان ایران کی صورتحال پر بھی ایک ذمہ دارانہ اور متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اپنی خود مختاری کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












