بچوں کے ب فارم بنوانے والے والدین کیلئے بڑی خبر؛ نادرا کا اہم اعلان

Big news for parents getting children’s B-Forms; NADRA makes an important announcement
نادرا نے عوام کی سہولت کے لیے 10 سال تک عمر کے بچوں کے ب فارم کے اجراء کی سہولت اپنے ای سہولت مراکز پر فراہم کر دی ہے۔
والدین یا سرپرست اپنے گھر کے قریب واقع ای سہولت فرنچائز پر جا کر اپنے بچوں کا ب فارم بنوا سکتے ہیں۔ اس کے لیے یونین کونسل سے جاری شدہ برتھ سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔
دوسری جانب نادرا نے قومی شناختی نظام کی درستگی اور مضبوطی کے لیے سول رجسٹریشن ریکارڈ اور قومی شہری ڈیٹا بیس کے درمیان مطابقت قائم کر دی ہے۔ اس عمل کے دوران سول رجسٹریشن میں بطور متوفی درج افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
نادرا کے آرڈیننس اور شناختی کارڈ رولز کے تحت اب تک 42 لاکھ شناختی کارڈ منسوخ کیے جا چکے ہیں۔ یہ کارڈ ان افراد کے تھے جن کی وفات کے اندراج لواحقین نے صوبائی اداروں میں کروا دیا تھا لیکن نادرا کے ریکارڈ میں اپ ڈیٹ نہیں ہوا تھا۔
نادرا کی حالیہ کوششوں سے تقریباً 30 لاکھ افراد کے لواحقین نے اپنے متوفی رشتہ داروں کے شناختی کارڈ منسوخ کروائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








