جمعہ، 13-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/24هـ (13-03-2026م)

حکومت نے پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی

13 مارچ, 2026 09:32

حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت امیگریشن اینڈ پاسپورٹس دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

 نئے سرکلر کے مطابق اب پاسپورٹ دفاتر ہفتے میں صرف چار دن کھلیں گے۔ یہ دفاتر پیر سے جمعرات تک عوام کی خدمت فراہم کریں گے۔ 24 گھنٹے کام کرنے والے ریجنل پاسپورٹ دفاتر معمول کے مطابق فعال رہیں گے، جبکہ اسلام آباد آسان خدمت سینٹر میں شفٹ سسٹم برقرار رہے گا۔

نیا شیڈول ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی منظوری کے بعد نافذ کیا گیا ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام کفایت شعاری پالیسی کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد سرکاری اخراجات میں کمی اور وسائل کا بہتر استعمال ہے۔

 یاد رہے کہ کفایت شعاری کے سلسلے میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے 16 سے 31 مارچ تک بند رہیں گے اور سرکاری و نجی دفاتر میں بھی اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری افسران کے فیول الاؤنس میں بھی کمی کی گئی ہے تاکہ وسائل کی بچت ہو سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔