جمعہ، 13-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/24هـ (13-03-2026م)

ڈیجیٹل شناختی کارڈ سے متعلق نادرا کا اہم اعلان

13 مارچ, 2026 12:36

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے برابر اور مکمل طور پر قانونی حیثیت رکھتا ہے۔

 ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل شناختی دستاویز کو کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے میں شناخت کے ثبوت کے طور پر قبول کیا جانا چاہیے۔ بعض سرکاری دفاتر اور ادارے اب بھی شہریوں سے فزیکل کارڈ یا اس کی فوٹو کاپی طلب کر رہے ہیں۔ یہ عمل موجودہ قانونی اور ضابطہ جاتی فریم ورک کے مطابق نہیں ہے۔

 نادرا آرڈیننس کے تحت ڈیجیٹل شناختی نظام کو باقاعدہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ نئے ضوابط کے مطابق ڈیجیٹل شناختی اسناد شناخت کا درست اور قابلِ اعتماد ثبوت ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اب شناختی کارڈ کی غیر ضروری فوٹو کاپیوں کی ضرورت کم ہونی چاہیے۔ تمام سرکاری محکموں، مالیاتی اداروں اور ٹیلی کام کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیجیٹل شناخت کو تسلیم کریں اور شہریوں کو اضافی دستاویزات کے لیے مجبور نہ کریں۔

نادرا نے شہریوں کو بتایا ہے کہ اگر کسی جگہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول نہ کیا جائے تو وہ اپنی شکایت نادرا کے سرکاری شکایتی نظام کے ذریعے درج کروا سکتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔