بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندستان کے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل جبکہ تین کو زخمی کر دیا۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں فتنہ الہندستان کے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات پر مبنی ایک کامیاب آپریشن کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی بسیمہ کیمپ سے 12 کلومیٹر شمال میں واقع کلی زائیک اور کاغلی کے درمیانی علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ 7دہشتگرد ہلاک
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ تین شدید زخمی ہوئے۔
جہنم واصل ہونے والے ایک دہشتگرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان برآمد کر لیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں دیرپا امن و استحکام کے قیام تک بلا تعطل اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










