بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)
بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ، 9-ستمبر، 2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

7 ستمبر 1965: پاک فضائیہ نے ایک ہی دن میں بھارت کے 31 طیارے تباہ کر دیئے

07 ستمبر, 2026 10:47

7 ستمبر 1965 کو ساتویں روز پاک فضائیہ نے دشمن کے 31 طیارے تباہ کر کے شاندار کامیابی حاصل کی، جبکہ بھارتی ترجمان نے لاہور اور سلیمانکی محاذ پر اپنی شکست کا اعتراف کیا۔

7 ستمبر 1965 کی جنگ کے ساتویں روز پاک فوج اور فضائیہ نے دشمن بھارت کو ہر محاذ پر تاریخی شکست سے دوچار کیا۔ اس دن پاک فضائیہ نے بے مثال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے 31 طیاروں کو فضائی معرکوں میں تباہ کر دیا، جس کے بعد تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کی مجموعی تعداد 53 ہو گئی۔

بھارتی ترجمان نے بھی اعتراف کیا کہ ان کی افواج کا لاہور، سلیمانکی اور فیروزپور پر حملہ ناکام رہا ہے اور انہیں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ستمبر 1965 کی جنگ کے چوتھے روز پاکستان کا دشمن کو منہ توڑ جواب، جوڑیاں سیکٹر پر تاریخی معرکہ

صدر پاکستان ایوب خان نے پاک فضائیہ کی اس تاریخی کارکردگی پر شاہینوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ صدر ایوب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل یوتھانٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں سے کیے گئے استصواب رائے کے وعدے کو پورا کرائیں کیونکہ صرف یہی خطے میں امن لا سکتا ہے۔

انہوں نے سکھ برادری کو بھی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں ان کے تمام مقدس مقامات کی حرمت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

جنگ کے میدان سے اہم پیش رفت یہ ہوئی کہ پاک فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل موسیٰ نے تمام ریٹائرڈ فوجی افسران اور سپاہیوں کو فوری ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم دیا۔

جب کہ پاک بحریہ کے جہازوں بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، عالمگیر، شاہ جہاں اور ٹیپو سلطان نے دشمن کو اس کی حد میں روکے رکھا۔ اس دن کشمیر کے جوڑیاں سیکٹر میں شاندار بہادری دکھانے پر میجر جنرل اختر حسین کو ہلالِ جرات سے نوازا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔