ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ شائقین کو قومی ٹیم کی جرسی بھاگئی

08 فروری, 2025 17:09

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی جرسی شائقین کرکٹ کو بھاگئی۔

گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کی، جس میں پوری ٹیم گرین شرٹس پہننے میدان میں اُتری۔

اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان ٹیم جرسی کی رونمائی ہوئی، جس کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں تماشائی حاضر ہوئے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان ٹیم کی جرسی کی رونمائی ہوگئی

فینز کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی کٹ کے مخصوص سبز رنگ کو خوب پذیرائی مل رہی ہے، یہ وہی رنگ ہے جو ماضی میں 1999 اور 1992 کی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پہنا تھا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ رضوان بھی فہیم اشرف کی کھلانے کی تاویلیں پیش کرنے لگے

سال 1992 میں قومی ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ 1996 کی ٹیم نے ورلڈکپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، یہ وہ دور تھا جب پاکستان کو وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر جیسے اسٹارز ملے تھے، اس 90 کی دہائی کو پاکستان کرکٹ کا عروج بھی تصور کیا جاتا ہے جب گرین شرٹس کو شکست دینا بڑی ٹیوں کو خواب ہوا کرتا تھا۔

پاکستانی فینز نے ایک مرتبہ پھر ہوم گراؤنڈ پر قومی ٹیم سے امیدیں وابستہ کرلی ہیں کہ وہ انہیں دوبارہ ٹائٹل کا دفاع کرکے دیکھائیں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔