معروف باکسر چیمپیئن شپ میچ کے دوران دماغ پر چوٹ لگنے سے چل بسا

معروف باکسر چیمپیئن شپ میچ کے دوران دماغ پر چوٹ لگنے سے چل بسا
آئرش باکسر جان کونی سپر فیدر ویٹ چیمپیئن شپ میچ کے دوران دماغ میں شدید چوٹ لگنے کے ایک ہفتے بعد انتقال کر گئے۔
اطلاعات کے مطابق 28 سالہ فائٹر کو گزشتہ ہفتے السٹر ہال میں ویلز سے تعلق رکھنے والے ناتھن ہولٹز کے خلاف مقابلے کے دوران شدید چوٹیں آئیں تھیں۔
جان کونی سیلٹک سپر فیدر ویٹ چیمپیئن شپ میں اپنے پہلے ٹائٹل ڈیفنس میں حصہ لے رہے تھے لیکن ان کی حالت کی وجہ سے میچ نویں راؤنڈ میں روک دیا گیا تھا۔
انجری کا شکار ہونے والے باکسر کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) منتقل کیا گیا تھا۔
بعد میں میڈیکل رپورٹس نے تصدیق کی کہ جان کونی کو انٹرکرینیئل ہیمرج (برین ہیمرج) کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک ہفتے تک اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑنے کے باوجود باکسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
جان کونی نے نومبر 2023 میں لیام گینور کو شکست دے کر کیلٹک سپر فیدر ویٹ ٹائٹل جیتا تھا۔
آئرش باکسر نے 2024 کا زیادہ تر وقت ہاتھ کی چوٹ سے صحت یاب ہونے میں گزارا ، لیکن 2025 میں افسوسناک طور پر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












