ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

سہ ملکی سیریز؛ جنوبی افریقا کے بیٹر نے ون ڈے ڈیبیو میں تاریخ رقم کردی

10 فروری, 2025 13:30

پاکستان کی میزبانی میں جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقا کے اوپنر میتھیو بریٹزکے نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں تاریخ رقم کردی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کیویز کے خلاف دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 148 گیندوں پر 150 رنز بنائے، ون ڈے ڈیبیو اننگ میں کسی بھی بیٹر کی جانب سے یہ سب سے زیادہ رنز ہیں۔

بریٹزکے نے ریکارڈ توڑنے والی اننگز میں 11 چوکے اور پانچ چوکے لگائے، ایسا کرتے ہوئے وہ اس فارمیٹ میں ڈیبیو پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

پروٹیز کے جارح مزاج بلے باز نے اس اننگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کے ڈیسمنڈ لیو ہینز کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 1978 میں ڈیبیو میچ کے دوران آسٹریلیا کے خلاف 148 رنز اسکور کیے تھے۔

میتھیو بریٹز کی شاندار اننگز نے جنوبی افریقا کو میچ میں برقرار رکھا کیونکہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف مسابقتی اسکور بنانے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے جنوبی افریقا کے کولن انگرام کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 2010 میں زمبابوے کے خلاف ڈیبیو میچ میں 124 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقا نے میتھیو بریٹز کی بدولت مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز اسکور کیے، پروٹیز  کے میتھیو بریٹز 150، ویان ملڈر 64 اور جیسن اسمتھ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دوسری جانب بولنگ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری اور ولیم او رورک نے دو، دو جب کہ مائیکل بریس ویل نے ایک کھلاڑی کو پویلیئن کی راہ دکھائی۔

یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔