ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

11 فروری, 2025 09:00

پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلش کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بائی ہاتھ بلے باز جیکب بیتھل ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ ساتھ ساتھ چیمپئنز ٹرافی سے بھی باہر ہوگئے۔

انگلش ٹیم کے کپتان ٹیم کے  کی چار وکٹوں سے شکست کے بعد کپتان جاش بٹلر نے بھارت کے خلاف ون ڈے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جیکب بیتھل چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیل سکیں گے اور یہ بات ان کے لیے کافی مایوس کن ہے۔

انگلینڈ نے جیکب بیتھل سے متعلق کوئی باضابطہ طور پر بیان جاری نہیں کیا تاہم ان کے متبادل کے طور پر سمرسیٹ کے بلے باز ٹام بینٹن کو بھارت بلا لیا ہے۔

26 سالہ وکٹ کیپر بلے باز ٹام بینٹن کو کل بھارت پہنچنا تھا اور بدھ کو احمد آباد میں سیریز کے آخری میچ کے لئے انگلینڈ کی ٹیم میں شامل ہونا تھا۔

بینٹن نے اب تک چھ ایک روزہ میچ کھیلے ہیں جن کا ٹاپ اسکور 58 اور بیٹنگ وسط 26.80 ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کا پہلا میچ 22 فروری کو ورلڈ کپ فاتح آسٹریلیا کے خلاف ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔