چیمپئنز ٹرافی؛ سلیکشن کمیٹی بھی تبدیلی نہ کرنے پر بضد، مگر کیوں؟

چیمپئنز ٹرافی؛ سلیکشن کمیٹی بھی تبدیلی نہ کرنے پر بضد، مگر کیوں؟ (فوٹو: فائل)
قومی سلیکشن کمیٹی نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں شکست اور حارث رؤف کی انجری کے باوجود ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کی ضد اپنالی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر حارث رؤف کے متبادل کے طور پر عاکف جاوید کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے تاہم کیویز کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود اسپنر کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا۔
سلیکشن کمیٹی اعلان کردہ ٹیم ہی برقرار رکھنا پر بضد ہے جبکہ اسکواڈ میں تبدیلی کے حوالے سے آئی سی سی آج آخری ڈیڈلائن ہے، جس کے باعث تمام ٹیموں کو تبدیلی کیلئے ٹیکنیکل کیمٹی کی اجازت درکار ہوگی۔
مزید پڑھیں: راشد لطیف نے کس فاسٹ بولر کو قومی ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کیا؟
ادھر قومی ٹیم کی سلیکشن پر سابق کرکٹرز اور فینز کو شدید تحفظات ہیں، جنکا کہنا ہےکہ ٹیم میں آل راؤںڈر عامر جمال کے علاوہ ایک اسپیشلسٹ اسپنر اور اوپنر کی خدمات درکار ہیں۔
مزید پڑھیں: حارث رؤف کا متبادل کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا
فینز نے امید کا اظہار کیا ہے کہ بابراعظم بطور اوپنر فارم بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے تاہم انکی حالیہ کارکردگی نے سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












