ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

حارث رؤف کا متبادل کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

11 فروری, 2025 12:04

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا پاکستان میں جاری سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچوں میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لیںڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ کے دوران حارث رؤف انجری کا شکار ہو کر کھیل چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق سہ فریقی سیریز کے کل ہونے والے میچ میں سلیکشن کمیٹی حارث رؤف کی جگہ محمد وسیم جونیئر، عاکف جاوید یا محمد علی کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ عاکف جاوید حارث رؤف کی جگہ لینے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جب کہ ٹیم کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

حارث رؤف قومی ٹیم کا حصہ رہیں گے اور ان کی انجری سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ میں جگہ متاثر نہیں ہوگی۔

اس سے قبل پی سی بی میڈیکل بورڈ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر 12 فروری کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی فاسٹ بولر کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

بورڈ کے مطابق دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کو میچ کے دوران سینے کے نچلے حصے میں چوٹ لگی تھی اور انہیں سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں آرام دیا جائے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔