چیمپئنز ٹرافی؛ کون کون سے لڑاکا طیارے کرتب دیکھائیں گے؟

چیمپئنز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب میں کون کونسے لڑاکا طیارے کرتب دیکھائیں گے؟ (فوٹو: فائل)
آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین پی سی بی کی جانب سے دیا جانے والا سرپرائز منظر عام پر سامنے آگیا۔
جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 19 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے شو کا حصہ بنیں گے، جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 جہاز فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔
پاک فضائیہ کے شیردل جانباز افتتاحی تقریب کو چار چاند لگانے کیلئے آسمان میں قوس و قزاع کے رنگ بکھیریں گے۔
مزید پڑھیں: دی سمپسن کارٹون نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا "چیمپئن” بنوادیا
اس سلسلے میں آج کو طیاروں کی بھرپور ریہرسل جاری رہیں گی تاکہ ایونٹ کے آغاز پر بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کا فون گم ہونا مارکیٹنگ اسٹنٹ نکلا، مداح بھڑک اُٹھے
واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












