چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ اعلان ہوگیا

چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ اعلان ہوگیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے ہفتے سے پاکستان میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق 2017 کے بعد پہلی بار آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی واپسی پر آٹھ ٹیمیں 2.24 ملین ڈالر کے عظیم انعام کے لئے مقابلہ کریں گی۔
رنر اپ کو 1.12 ملین ڈالر جبکہ سیمی فائنل میں ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 560,000 ڈالر ملیں گے۔ 2017 کے ایڈیشن کے مقابلے میں مجموعی انعامی رقم میں 53 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 6.9 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں ہر میچ اہمیت کا حامل ہوگا کیونکہ ہر گروپ مرحلے کی جیت فاتح ٹیم کے لیے 34 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔
پانچویں یا چھٹے نمبر پر رہنے والی ٹیموں کو ساڑھے تین لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جبکہ ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آنے والی ٹیمیں ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر گھر لیکر جائیں گی۔
کرکٹ کونسل نے کہا کہ تمام آٹھ ٹیموں کو ایونٹ میں حصہ لینے کے لئے 125،000 ڈالر دیے جائیں گے۔
یہ 1996 کے بعد پہلا موقع ہے جب پاکستان کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ 2025 کے ایڈیشن میں آٹھ ٹیموں کو چار کے دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔
آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی ہر چار سال بعد منعقد کی جائے گی جس میں دنیا کی ٹاپ 8 ون ڈے ٹیمیں شرکت کریں گی۔
آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کرکٹ کے لیے ایک اہم لمحہ ہے، ایک ایسے ٹورنامنٹ کی بحالی جو ون ڈے ٹیلنٹ کی بلندیوں کو اجاگر کرتا ہے، جہاں ہر میچ اہم ہوتا ہے۔
جے شاہ کا کہنا تھا کہ یہ انعام کھیل میں سرمایہ کاری اور ہمارے ایونٹس کے عالمی وقار کو برقرار رکھنے کے لئے آئی سی سی کے جاری عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












