ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

نسیم شاہ کا جڑواں بھائی مل گیا، ویڈیو وائرل

15 فروری, 2025 16:47

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بھارت میں اپنا گم ہوا جڑواں بھائی مل گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمشکل کو دیکھا جاسکتا ہے۔

نسیم شاہ سے مشابہت رکھنے والا شخص یوٹیوب شو انڈیا گاٹ لیٹنٹ سے متعلق تنازع ریماکس پر برہمی کا اظہار کررہا ہے، تاہم لوگوں کی توجہ ان کے بیان سے زیادہ ان کی نسیم شاہ سے حیرت انگیز مشابہت پر مرکوز ہے۔

مزید پڑھیں: دی سمپسن کارٹون نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا "چیمپئن” بنوادیا

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں نسیم شاہ کے ہمشکل شخص نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا گاٹ لیٹنٹ جیسے موضوعات پر غیر ضروری توجہ دینے پر تنقید کی ہے جبکہ اصل مسائل جیسے مہنگائی، آلودگی اور بے روزگاری پسِ پشت ڈال دیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مزاحیہ ردِ عمل

  • ان کے سنجیدہ موقف کے باوجود سوشل میڈیا صارفین کی توجہ صرف ایک چیز پر مرکوز رہی اور وہ ان کی نسیم شاہ سے مشابہت۔
  • ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ بالکل نسیم شاہ کا بھائی لگ رہا ہے۔
  • دوسرے نے حیرت سے لکھا کہ کیا یہ نسیم شاہ ہی ہیں یا کوئی اور؟
  • ایک صارف نے مشورہ دیا کہ نسیم شاہ، بھائی انڈین ایشوز چھوڑو، چیمپئنز ٹرافی پر دھیان دو۔
  • "نسیم شاہ کے بچھڑے بھائی” کا نیا لقب

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔