ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ اضافی ٹکٹس بھی بک گئے، کئی فینز مایوس

16 فروری, 2025 17:33

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں چیمپئینز ٹرافی میچز کے اضافی ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بھارت کے میچز اور پہلے سیمی فائنلز کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت آج اماراتی وقت کے مطابق دن 12 بجے ہوگی تاہم ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوتے ہی شائقین نے بکنگ کروادی اور تمام ٹکٹس بِک گئے۔

دبئی میں پاک بھارت ٹاکرے سمیت دیگر ٹیموں کے میچز اور سیمی فائنل کے ٹکٹس کی مانگ زیادہ ہونے کے سبب آئی سی سی نے اضافی ٹکٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: دی سمپسن کارٹون نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا "چیمپئن” بنوادیا

ٹکٹ حاصل کرنیوالے خوش نصیب دبئی میں 20 فروری کو بنگلادیش اور بھارت کے درمیان افتتاحی میچ، 23 فروری کو پاکستان بمقابلہ بھارت اور 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کے گروپ مرحلے کے آخری میچ دیکھ سکیں جبکہ 4 مارچ کو ہونے والے پہلے سیمی فائنل کے بھی محدود ٹکٹ دستیاب تھے۔

 

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اگلے روز بھارت کو دبئی میں بنگلادیش کا چیلنج درپیش ہوگا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔