جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

صائم ایوب اور فخر زمان کی کرکٹ میں واپسی؟ بڑی خبر آگئی

05 مارچ, 2025 15:33

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں صائم ایوب اور فخر زمان کی فٹنس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں بلے بازوں کو میڈیکل وجوہات کی بنا پر حالیہ سیریز میں کسی بھی فارمیٹ میں سلیکشن کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں کھلاڑی 11 اپریل 2025ء کو شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔

صائم ایوب اور فخر زمان دونوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اہم کھلاڑی ہیں، اور ان کی واپسی سے ٹیم کو مضبوطی ملے گی۔

پی سی بی کی جانب سے ان کی بحالی کے لیے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ جلد از جلد میدان میں واپس آ سکیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں کھلاڑی اپنی انجریوں سے مکمل طور پر صحت یاب ہو کر کس طرح پاکستان سپر لیگ 10 میں اپنی کارکردگی سے ٹیم کی مدد کرتے ہیں۔

کرکٹ پرستاروں کو امید ہے کہ صائم ایوب اور فخر زمان جلد ہی اپنی بہترین فارم میں واپس آئیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔