ہفتہ، 2-مئی،2026
ہفتہ 1447/11/15هـ (02-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

قومی کھلاڑیوں کیلئے سوشل میڈیا قوانین سخت، پوسٹ سے پہلے اجازت لازمی قرار

31 مارچ, 2026 14:28

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کے خلاف تادیبی کارروائی کے بعد قومی کھلاڑیوں کے لیے ڈسپلن کے سخت ترین قوانین متعارف کروا دیئے ہیں، جس کا مقصد سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ رکھنے والے تمام کھلاڑیوں کو حتمی وارننگ جاری کر دی ہے، جس کے تحت اب کسی بھی کرکٹر کو سوشل میڈیا پر کوئی بھی مواد پوسٹ کرنے سے پہلے پی سی بی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ سے تحریری اجازت لینا ہوگی۔

بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اس سلسلے میں پی سی بی نے نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ ان کے مینیجرز کو بھی نئی گائیڈ لائنز سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ مستقبل میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے کی جانے والی سیاسی پوسٹس کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا اور اس کی روک تھام کے لیے سخت ترین جرمانے تجویز کئے گئے ہیں۔

کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے متنازع یا سیاسی پوسٹ کرنے کی صورت میں اسے کم از کم ایک کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا، جبکہ کنٹریکٹ کی منسوخی جیسی سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔