بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

بھارتی تماشائیوں کی چھیڑ چھاڑ پر حارث رؤف کا کرارا جواب  

22 ستمبر, 2025 09:00

ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، تاہم پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف میدان اور سوشل میڈیا دونوں پر توجہ کا مرکز بنے رہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کا 172 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

 میچ کے دوران بھارتی شائقین بار بار "کوہلی کوہلی” کے نعرے لگا کر حارث رؤف کو چھیڑنے کی کوشش کرتے رہے، جس پر فاسٹ باؤلر نے نہایت منفرد انداز میں جواب دیا۔

حارث رؤف نے بھارتی تماشائیوں کو 6 رافیل طیاروں کی تباہی کا اشارہ دے کر کرارا جواب دیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر شائقین نے حارث رؤف کے اس ردعمل پر دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا:

“فاسٹ باؤلر رافیل طیاروں کے گرنے کی نقل کرتے ہوئے۔”  

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔