بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

پاکستان ویمن کی جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست، جیت کے بعد نشرہ نے بھی اشارہ کردیا

23 ستمبر, 2025 00:10

پاکستان ویمن ٹیم کی بولر نشرہ سندھو نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میں اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں لیں اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد 6 کا اشارہ کیا۔

گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے سیریز کے تیسرےاور آخری ون ڈےمیں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کو 6 وکٹوں  سے ہرا دیا۔

سیریز کے آخری ون ڈے میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم 25.5 اوورز میں 115 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 26 رنز کےعوض 6 وکٹیں لیں۔

پاکستان ٹیم نے116رنزکاہدف4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرتے ہوئے میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔ البتہ جنوبی افریقی ویمنز نے 3 ون ڈےمیچزکی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

 شاندار بولنگ کرنے پر پاکستان کی نشرہ سندھوکو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لینے کے بعد نشرہ نے انگلیوں کے اشارے سے 6 کا نشان بنایا۔

اس سے قبل جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں  اپنی چھٹی ون ڈے سنچری مکمل کرنےکے بعد پاکستانی بیٹر سدرہ امین نے انگلیوں کے اشارے سے 6 کا نشان بنایا تو بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر طوفان اٹھایا کہ پاکستانی کرکٹر کھیل میں سیاست کو گھسیٹ رہی ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔