بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

پے در پے ناکامیاں؛ پی سی بی کا بڑا فیصلہ

23 ستمبر, 2025 13:44

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر میں نوجوان کرکٹرز کی تلاش کے لیے اسکول سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

 اس پروگرام کا افتتاح چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کیا، جہاں انہوں نے ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی اور شریک ٹیموں میں کٹ بیگز تقسیم کیے۔

محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ اس قومی سطح کے پروگرام میں ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 391 اسکولز حصہ لے رہے ہیں، جس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانا اور قومی ٹیم کے لیے نیا ٹیلنٹ تیار کرنا ہے۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس ایونٹ سے ابھرنے والے باصلاحیت کھلاڑی مستقبل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کی ریجنل ٹیموں اور اکیڈمیوں میں شامل کیا جائے گا، تاکہ ان کی پیشہ ورانہ تربیت کی جا سکے اور انہیں بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔