جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

بھارتی بورڈ نے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی آئی سی سی سے شکایت کردی

25 ستمبر, 2025 15:15

بھارتی بورڈ نے 0-6 اور فائر سیلیبریشن پر پاکستانی کھلاڑیوں حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی آئی سی سی سے شکایت کردی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ای میل کے ذریعے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے، جس میں فاسٹ بولر حارث رؤف اور بلے باز صاحبزادہ فرحان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ پاکستانی کھلاڑیوں نے حالیہ میچ کے دوران گراؤنڈ میں اشتعال انگیز حرکات کیں جو "اسپرٹ آف دی گیم” کے منافی ہیں۔

شکایت میں کہا گیا کہ حارث رؤف نے تماشائیوں کی جانب سے ’کوہلی، کوہلی‘ کے نعرے لگانے پر ردعمل دیتے ہوئے جیٹ کریش کا اشارہ کیا اور چھ-صفر (6-0) کا نشان بنایا، جو بھارتی ٹیم کی شکست کی طرف اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ اسی طرح صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری مکمل کرنے پر "گن فائر” کی طرز پر جشن منایا، جو بھارتی بورڈ کے مطابق اشتعال انگیز عمل تھا۔

بی سی سی آئی نے اس سلسلے میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ویڈیو شواہد بھی فراہم کیے ہیں، جن میں ان کھلاڑیوں کی حرکات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا مؤقف ہے کہ ایسے اقدامات کھیل کی روح کے منافی ہیں، اس لیے آئی سی سی کو فوری طور پر ایکشن لینا چاہیے اور دونوں کھلاڑیوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لانی چاہیے۔

واضح رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کا رویہ سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث رہا ہے، جہاں مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔