اتوار، 19-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/27هـ (19-10-2025م)

ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹ جڑ کر نئی شکل اختیار کرگئے

17 اکتوبر, 2025 21:27

ٹیسٹ اورون ڈے کرکٹ سیریز کو ایک دوسرے میں مدغم کرکے نیا اور دلچسپ فارمیٹ متعارف کرا دیا گیا۔

دنیائے کرکٹ میں اس نئے فارمیٹ کو ‘ٹیسٹ ٹوینٹی’  نام دیا گیا ہے۔ اس نئے فارمیٹ  کا منصوبہ بھارتی اسپورٹس سرمایہ کار گورو بہیروانی نے پیش کیا جسے اب کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس فارمیٹ کی تقریب رونمائی آن لائن میٹنگ میں ہوئی جس میں ٹیسٹ ٹی ٹوینٹی کے بانی گورو بہیروانی سمیت دیگر عہدے دار شریک ہوئے۔

یہ نیا فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ کی حکمتِ عملی کو  ٹی ٹوینٹی کی تیز رفتار اور سنسنی کے ساتھ جوڑے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔