حکومت نے قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے کی ہدایت کی تو پلان بی پر عمل ہوسکتا ہے، ذرائع پی سی بی

حکومت نے قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے کی ہدایت کی تو پلان بی پر عمل ہوسکتا ہے، ذرائع پی سی بی
ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اگر قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے کی حکومت کی ہدایت موصول ہوئی، تو پلان بی پر عمل کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر پاکستان ٹیم سری لنکا نہیں گئی تو دوست ممالک ناراض بھی ہو سکتے ہیں، اس لیے بورڈ محتاط رویہ اختیار کر رہا ہے۔
پلان بی کے تحت پاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔ تاہم، بائیکاٹ کی صورت میں گروپ کے باقی تمام میچز میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہوگی تاکہ ٹیم اگلے مراحل میں پہنچ سکے۔
پی سی بی کے ذرائع نے کہا کہ بورڈ ہر ممکنہ صورتحال کے لیے تیار ہے اور قومی ٹیم کی حفاظت اور عالمی تعلقات دونوں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












