جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں پی سی بی نے پلان تیار کرلیا

01 فروری, 2026 13:54

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہنگامی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔

 ذرائع کے مطابق اگر پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرتا تو متبادل انتظامات پہلے ہی تیار کر لیے گئے ہیں۔ اس معاملے پر آج اہم فیصلہ متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان ملاقات شیڈول ہے۔

 یہ ملاقات شام چھ بجے متوقع ہے۔ اسی ملاقات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یا عدم شرکت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ سے متعلق فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کرتا ہے تو قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی بھی جلد کی جائے گی۔ تاہم اگر پاکستان ورلڈ کپ کے لیے نہیں جاتا تو کٹ کی رونمائی کا عمل روک دیا جائے گا۔ اس حوالے سے بھی پی سی بی نے واضح حکمت عملی بنا رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں عدم شرکت کی صورت میں پی سی بی لاہور میں چار ٹیموں پر مشتمل ایک خصوصی ٹورنامنٹ منعقد کرے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم، پاکستان شاہینز اور انڈر 18 کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔ ان کھلاڑیوں کو چار مختلف ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کی فارم اور فٹنس برقرار رکھی جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہے۔ بورڈ کی کوشش ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو کسی بھی صورت کھیل سے دور نہ رکھا جائے۔ آج ہونے والی ملاقات کے بعد ورلڈ کپ کے حوالے سے تمام ابہام ختم ہونے کا امکان ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔