جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026؛ بھارت سے میچ کے بائیکاٹ پر آئی سی سی پریشان! پاکستان کو منانے کا ٹاسک سونپ دیا

04 فروری, 2026 12:58

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچز میں پاکستان کے بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے اعلان نے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی آئی سی سی کو پریشان کر دیا ہے۔

پاکستان کے اس فیصلے کے بعد آئی سی سی نے بیک چینل بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو پاکستان کو میچ کھیلنے کے لیے آمادہ کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔

عمران خواجہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کریں گے اور کوشش کریں گے کہ پاکستان اپنا بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ واپس لے۔ بھارت کے میڈیا رپورٹس کے مطابق، موجودہ حالات میں عمران خواجہ کو پلے دی پیس میکر کا کردار ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے اتوار 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک آئی سی سی کو باضابطہ طور پر اپنے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا ہے۔

اس فیصلے سے عالمی کرکٹ کمیونٹی میں تشویش پیدا ہوئی ہے اور آئی سی سی اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ دونوں ٹیمیں میچ کھیلیں اور کرکٹ کے کھیل کو سیاسی تنازعات سے الگ رکھا جائے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔