بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Bangladesh Cricket Board Chief Arrives in Pakistan on Emergency Visit
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین امین الاسلام پاکستان پہنچ گئے ہیں تاکہ آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کر سکیں۔
ذرائع کے مطابق امین الاسلام کی آمد کا مقصد ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ میں حصہ لینا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز کے سربراہ آئی سی سی کے اجلاس میں ورچوئل انداز میں شریک ہوں گے، تاہم ذاتی ملاقات بھی متوقع ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین امین الاسلام پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس کے بعد امین الاسلام شام تک ڈھاکا کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ اس اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل کے دیگر بورڈ ممبرز کی شرکت کا امکان بھی ہے۔
اجلاس میں مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں جنوبی ایشیا کی کرکٹ سرگرمیاں، شیڈولز اور آئندہ کے میچز شامل ہو سکتے ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










