پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں بارش ہوگی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں بارش ہوگی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ پر بارش کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔ دونوں ٹیمیں کل کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
موسمی پیش گوئی کے مطابق کولمبو میں بارش کا 74 فیصد امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے، جس سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
آئی سی سی قوانین کے تحت سپر 8 مرحلے کے میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا۔ اگر کم از کم پانچ اوورز کا میچ بھی مکمل نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔
یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ سپر 8 مرحلے میں ہر پوائنٹ سیمی فائنل کی دوڑ میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس مرحلے میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے علاوہ سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف بھی میچز کھیلنا ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












