پی ایس ایل سے قبل بڑا معاہدہ، سیالکوٹ اسٹالیئنز کے مالکانہ حقوق فروخت

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالیئنز کے مالکانہ حقوق کی فروخت کا معاملہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور ذرائع کے مطابق ٹیم کے زیادہ تر شیئرز ایک نئے سرمایہ کار کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔
اوزی گروپ، جس کے پاس اس وقت ٹیم کے مالکانہ حقوق موجود ہیں، اب سی ڈی وینچرز کے ساتھ بات چیت مکمل کر چکا ہے۔ اس معاہدے کے تحت سیالکوٹ اسٹالیئنز کے اٹھانوے فیصد شیئرز سی ڈی وینچرز کے گوہر شاہ کو فروخت کیے جا رہے ہیں، جو اب اس ٹیم کے نئے مالک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ہاکی فیڈریشن کا بڑا فیصلہ، ایڈہاک گورننس اور مینجمنٹ کمیٹی قائم
اس سے قبل اوزی گروپ نے الفا گروپ کے ساتھ شراکت داری قائم کی تھی لیکن وہ معاہدہ کامیاب نہ ہو سکا، جس کے بعد نئے سرمایہ کار کی تلاش شروع کی گئی تھی۔ اب پی ایس ایل کا نیا سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی یہ بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے۔
گوہر شاہ کی جانب سے ٹیم کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ فرنچائز کے انتظامی ڈھانچے میں بھی تبدیلیاں لائی جائیں گی۔
اوزی گروپ اور نئے سرمایہ کار کے درمیان بات چیت کے تمام مراحل طے پا چکے ہیں اور جلد ہی اس کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












