ہفتہ، 28-فروری،2026
جمعہ 1447/09/10هـ (27-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

ہاکی فیڈریشن کا بڑا فیصلہ، ایڈہاک گورننس اور مینجمنٹ کمیٹی قائم

22 فروری, 2026 15:16

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کے لیے ایک بڑی انتظامی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے ایڈہاک گورننس اینڈ مینجمنٹ کمیٹی قائم کر دی ہے۔

اس نئی ایڈہاک کمیٹی کی قیادت پاکستان کے نامور اولمپینز حسن سردار اور اصلاح الدین کو سونپی گئی ہے، جنہیں مشترکہ طور پر چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

یہ کمیٹی اب براہِ راست قومی ٹیم کے انتخاب اور کھلاڑیوں کے لیے تربیت کے جدید نظام کی نگرانی کرے گی، جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین کا تقرر بھی ان سینئر کھلاڑیوں کی مشاورت سے ہی کیا جائے گا۔

اس نئی حکمتِ عملی کے تحت قومی کھیل میں کارپوریٹ گورننس اور مارکیٹنگ کے شعبوں کو ہاکی کے تکنیکی آپریشنز سے مکمل طور پر الگ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی عہدے سے مستعفی، ہاکی ٹیم کے کپتان پر پابندی لگاگئے

ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جاز کے چیف ایگزیکٹو افسر عامر ابراہیم کو کارپوریٹ گورننس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمیٹی کے دیگر اہم ارکان میں کیپٹن فرخ عتیق، شکیل شاہ، غلام علی ملاح اور ریٹائرڈ بریگیڈیئر اکمل عزیز شامل کیے گئے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد ہاکی کے ڈھانچے میں پیشہ ورانہ مہارت لانا اور انتظامی امور کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔