پاکستان کو سیمی فائنل میں کھیلنے کیلئے سری لنکا کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

How Many Runs Does Pakistan Need to Beat Sri Lanka to Reach the Semifinals?
نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف شاندار فتح نے پاکستان کے لیے آئی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں سیمی فائنل تک رسائی کی راہ مزید مشکل کر دی ہے۔
گزشتہ روز سپر 8 مرحلے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان سری لنکا کو 61 رنز کے فرق سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ سری لنکا ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا، اور پاکستان کی سیمی فائنل کی امیدیں مشکل میں پڑ گئیں۔
پاکستان کی سیمی فائنل میں جانے کی واحد امید جمعہ کے دن نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ کے نتائج پر ہے۔ اگر انگلینڈ نیوزی لینڈ کو ہرا دے تو پاکستان کا چانس برقرار رہے گا، لیکن نیوزی لینڈ کی فتح کی صورت میں گرین شرٹس کے لیے میگا ایونٹ کا سفر ختم ہو جائے گا اور ان کا سری لنکا کے ساتھ آخری میچ صرف رسمی ہوگا۔
سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد نیوزی لینڈ کا رن ریٹ گروپ 2 میں سب سے زیادہ 3.050 ہے، لیکن وہ صرف ایک میچ جیت کر 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کا رن ریٹ نیوزی لینڈ سے کم 1.494 ہے مگر دو فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کا رن ریٹ منفی 0.461 ہے اور وہ تیسرے نمبر پر ہے۔
گروپ کے حساب سے اگر انگلینڈ نیوزی لینڈ کو کم از کم 20 رنز سے ہرا دے تو پاکستان کو اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو تقریباً 50 رنز سے ہرانا ہوگا۔ ایسے نتائج کی صورت میں دونوں ٹیمیں 3،3 پوائنٹس حاصل کریں گی، اور پاکستان رن ریٹ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑ کر سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












